(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ ملوک آباد میں مطلقہ بیوی کو زبردستی لے جانے پر لڑائی اور فائرنگ سے راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ فنکارہ سمین اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی ابراہیم نامی شخص سے ہوئی تھی جو بعدازاں انہیں سعودی لے گیا۔ فنکارہ کے مطابق، وہاں پر اس نے میرے ساتھ مار پیٹ اور تشددکا سلسلہ شروع کیا۔ وہ غیر لوگوں کو بھی ساتھ لاتا تھا۔ میں منع کرتی، تووہ مجھے تشددکا نشانہ بناتاتھا۔اس موقع پر والد بخت عمر، والدہ،بھائی واجد عمر، فیاض عمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ شوہر نے مجھے طلاق دی تھی اور ہمارے مابین جدائی ہوگئی تھی۔ میں والد کے گھر ملوک آباد میں رہتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کل رات وہ ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اورمجھے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزم ابراہیم، اسماعیل اوردیگر نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر میرا ایک بھائی اور ایک راہگیر زخمی ہوئے۔ میرے ماں باپ کو بھی مارا پیٹا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم ہمیں اس وقت بھی خطرہ ہے۔ کیو ں کہ ملزمو ں نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔
next post
