(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقہ خونہ چم میں نامعلوم افراد مین سڑک پر ٹرک بھر اینٹیں پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ رات خونہ چم میں میگزین موڑ پر نامعلوم افراد ٹرک میں موجود اینٹیں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں سے جب پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نہیں۔ اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہورہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اینٹوں کی وجہ سے حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑک خراب ہو رہی ہے۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کو یہاں سے اٹھا کر ٹھکانے لگادیں اور ملوث افراد کو گرفتار کر لیں۔
previous post
