(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اشاڑے شاہ ڈھیرئی میں 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (اب) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی۔
