(باخبر سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ اب صوبے بھر میں کوئی فرد علاج سے محروم نہیں رہے گا۔ اس صوبے کا ہر شخص ملک کے کسی بھی حصے اور کسی بھی ہسپتال سے علاج کراسکے گا۔ مجھے یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام بھی صحت پلس کارڈ سے اپنا علاج کرکے مستفید ہوں گے۔ سوات میں جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے وزیر اعلیٰ اپنے حلقہ اور ضلع کے وزیر اعلیٰ ہوتے تھے۔ میں پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ پورے صوبے کے لئے کام کروں گا۔ سوات ایکسپریس وے کے بعد اب صوبے کے تمام علاقوں تک ایکسپرے وے کا جال بچھائیں گے۔ لاکھوں ایکٹر بنجر زمین کو سیراب کریں گے، تاکہ یہ صوبہ اپنی غذائی ضروریات خود پورا کرسکیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب یہ صوبہ پہلے بھی آپ کا تھا۔ اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
previous post
