(باخبر سوات ڈاٹ کام)حلال فوڈاتھارٹی نے پانڑ میں ایک گھر پر چھاپا مار کر 12سو کلوگرام ”چیری“ برآمد کرکے گھر کو سیل کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام عباس نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسد قاسم کو کسی نے اطلاع دی تھی جس پر ہم نے چھاپا مارا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان گلگت اور دیگر علاقوں سے بھاری مقدار میں ”پری میچور“ چیری خرید کر لاتے ہیں۔ پھر اس کو کیمکل میں ڈالتے ہیں۔اسے رنگ (نان فوڈ کلر) اور شوگر ایڈ کرتے ہیں جو انتہائی مضرِ صحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیری کی عمر چار سے پانچ دن تک ہوتی ہے۔ یہ کیمیکل والی چیری خراب نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ لوگ اس کو بغیر سیزن کے ہر موسم میں بھاری قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔
previous post
