(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں گیس سلنڈر لیک ایج سے ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو1122 نے آگ پرقابوپالیا۔ اسماعیل اڈہ میں گل زمین ولدعبدالرزاق سکنہ چالیار کے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے ہزاروں روپے نقدی اور فرنیچر سمیت دیگرسامان جل گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
