چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

انتخاب عوام کا حق ہے،جسیکسی کو لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، سنیٹر مشتاق احمد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سوات میں آج یہ عوامی سمندر موجودہ حکومت اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے، جس کے بعد موجودہ تسلط کردہ حکومت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ گراسی فٹ بال اسٹیڈیم مینگورہ میں عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کی کوشش صرف اپنے بہنوئی کے پلاٹ کو قبضہ چھڑانے کے لئے کی۔ دو سال میں انتظامیہ میں اکھاڑ بچھاڑ کرکے ابھی تک پلاٹ سے قبضہ بھی نہ چھڑا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 15 ہزار پانچ سو ارب قرضہ لے کر ملک میں دو سال میں سب سے زیادہ قرضہ لینے والی حکومت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ دو سال میں سات مرتبہ ادویہ کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ کیا۔ ریاست مدینہ کی حکومت میں روزانہ 11 بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان میں سے بیشتر بھول جیسے بچوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا انتخاب عوام کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام سے ان کے حکمرانوں کے انتخاب کا حق لے۔ بڑے بڑے چور کابینہ اور اسمبلی میں بیٹھے ہیں اور اگر غریب ایک ماہ کے بجلی کا بل ادا نہ کرسکے، تو اس کا میٹر اتارا جاتا ہے۔

Related posts

سوات، بیٹے کے ہاتھوں والدہ قتل، پیسوں کے لین دین پر ایک شخص قتل

Ba Khabar Swat

Two People Burnt as house Catches Fire at Pir Kalay Swat

Ba Khabar Swat

سوات، 22 سو اسپیشل پولیس اہلکاروں کی بند تنخواہ جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment