(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہئ تعلیم (زنانہ) کی سرکاری گاڑی میں قیمتی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش محکمہئ جنگلات اور پولیس نے ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے قیمتی لکڑی برآمد کی۔ محکمہئ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک اطلاع پر پولیس کے ہمراہ بابو کے مقام پر ناکہ بندی کی، تو سرکاری گاڑی سے قیمتی لکڑی جو سمگل کی جارہی تھی، برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لی۔ سرکاری ڈرائیور کو70ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
