چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

ملم جبہ، جنگل، صحرا اورقدرتی آفات کے دوران زندگی برقرار رکھنے بارے ورکشاپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے وادی ملم جبہ میں سمسن گروپ کے تعاون سے پہلی بار جنگل، صحرا میں پھنسنے اوربرفیلی پہاڑوں کے بیچ ہو نے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران زندگی کو برقراررکھنے کے لئے چہار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں (نیشنل جیو گرافک چینل) امریکہ کے ماہرین چیڈ کیل اور ایرانی نژادرضا نے ملک بھر سے آئے ہوئے سو افراد کو تربیت دی۔ غیر ملکیوں نے اپنے تجربات سیاحوں اورمقامی لوگوں کے سامنے رکھ دئے۔ تربیت کے دوران لکڑیوں کے رگڑ سے آگ پیدا کرنا،مٹی کے برتن بنانا، خیمے لگانا اور پانی کا حصول سب کچھ بتلادیا۔ ماہرین نے موسم کی سختی سے نمٹنے، ہائیکنگ اوردشوارگزارسفرکو آسان کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔ ملک بھر سے آئے سیاحوں نے سروایویل ورکشاپ میں خوب دلچسپی لی اور اسے زندہ رہنے کے لئے مفید قراردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی ماہرین مسٹر چید اور رضا نے کہاکہ پاکستان، ایشیا میں سب سے زیادہ ڈیزاسٹرس ملک ہے۔ زلزلہ اور قدرتی آفات کے دوران یہ سکل سیکھنا بہت اہم ہے، تاکہ ہر مرد،عورت اور بچہ ڈیزاسٹرایمرجنسی کے لئے تیار رہے۔

Related posts

دریائے سوات کے کنارے لوگوں کی جانب سے اِفطار کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

کبل، پاک فوج کے زیراہتمام تقریب، میجر جنرل خالد سعید مہمانِ خصوصی

Ba Khabar Swat

چکدرہ تا کالام و خوازہ خیلہ تا بشام منصوبے سی پیک سے ختم نہیں کیے، شوکت علی یوسف زئی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment