چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دیولئی میں شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبلکے علاقے دیولئی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی رحمت علی خان کے مطابق واقعہ تحصیل کبل کے علاقے دیولئی کے موضع بنڑ شیر میں پیش آیا، جہاں پر تین بچوں کی ماں مسماۃ صدیقہ زوجہ اسلام الدین کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔ مقتولہ کا شوہر ایک دن قبل ہی سعودی عرب روانہ ہوگیا تھا۔ مقتولہ کے سسر زمین نے قریبی رشتہ دار احسان اللہ ولد امیر اللہ سکنہ بنڑ شیر پر قتل کی دعویداری کردی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے، تاہم قتل کے حقائق معلوم کرنے کے لئے تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

بجری اور ریت کے کاروبار سے وابستہ مزدوروں، کاریگروں اور ڈرائیوروں کا مظاہرہ

Ba Khabar Swat

قمبر بائی پاس، جعلی مشروبات اور جیم کی فیکٹری سیل

Ba Khabar Swat

صحافی قلم کے ذریعے ہمیں ہماری کمیوں سے آگاہ کریں، وزیر اعلیٰ محمود خان

Ba Khabar Swat

Leave a Comment