(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ڈھیرئی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں 10 کے قریب مختلف قسم کے درختوں کی کٹائی گئی ہے۔ درختوں کی تصاویر سامنے آنے اور شہریوں کی انتظامیہ کو درخواست کے بعد محکمہئ جنگلات حرکت میں آگیا۔ ڈی ایف اُو سوات محمد وسیم اور رینج آفیسر کبل قاضی شبیر موقع پر پہنچ گئے اور رپورٹ مرتب کرلی۔ محکمہئ جنگلات کے حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ نے پہلے سے کوئی اجازت مانگی نہ تحریری طور پر آگاہ ہی کیا ہے، جس کی بناپر اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
