چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات سورہ کیس،13ملزمان جیل بھیج دیے گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوا زہ خیلہ کے علاقے لاخار میں سورہ کیس کے 13 ملزمان کو عدالت نے جیل بھجوادیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لاخارمیں چھے سال کی بچی کو سورہ قراردینے پر جرگہ ممبران اور فریقین کے 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جن میں سے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں جیل بھجوادیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ یادرہے کہ علاقے میں اسلام اللہ ولد فقیرزادہ اور چچازاد فرحت بی بی دختر بشر نے پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکی کی کہیں منگنی کی بات ہونے کی وجہ سے اس کے منگیتر عزیزاللہ کے بھائی چودہ سالہ نجیب اللہ کو جوڑے کی چھے سالہ چچازاد بہن ستوریہ کو سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات، دو روزہ لاک ڈاؤن برقرار رہے گا، حکومت خیبر پختونخوا

Ba Khabar Swat

دو مسافر ہائی ایس آپس میں ٹکراگئے، 6 افراد زخمی

Ba Khabar Swat

Leave a Comment