(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف پولیس نے بین الصوبائی خواتین چور گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اُو تھانہ سیدوشریف رفیع اللہ کے مطابق گذشتہ روزسیدوشریف کے علاقے برکلے میں ڈاکٹر شاہد فیض کے مکان کو خالی پاکر نامعلوم چوروں نے گھس کر 19 تولے سونا اور99 ہزار روپے نقدی سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ سیدوشریف پولیس نے شک کی بنیاد پر تین غیر مقامی خواتی رخسانہ، محبوبہ اور عذرا ساکنان بنوں حال بٹ خیلہ کو حراست میں لے لیا، جن کے قبضے سے مسروقہ سونا اور نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بعدازاں خواتین کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جنہیں جیل بھجوادیا گیا۔
previous post
