چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بحرین پولیس کی کارروائی،اندھے قتل کا سراغ لگالیا، 2 ملزمان گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بحرین پولیس نے دو ہفتے بعد اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ ایس ایچ او تھانہ بحرین اسلام الحق کے مطابق نواحی علاقے ساتال میں نوجوان شیرامین ولد نوشیروان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ بحرین پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھی۔ اس دوران تین ملزمان شبیر احمد ولد سیراج الدین،نجیب خان ولد خان زادہ اورآرزومند ولد بہادر خان ساکنان کوزہ گھڑئی ساتال کے خلاف قتل کے مقدمہ درج کرکے بشیر احمداور نجیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم آرزومند کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ وجہئ قتل کے حوالے سے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

پانچ سو ببیڈ سیدو شریف ہسپتال کیلئے وی آرایف سسٹم پہنچ گیا

Ba Khabar Swat

وزیراعلیٰ کے پی کی طرف سے سوات کے ہسپتالوں کے لیے 170ملین روپے جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment