(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے ٹانگ بنڑ میں فنی خرابی کے باعث پک اَپ کھائی میں جاگری۔ بچوں اور خواتین سمیت14افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق افسوس ناک حادثہ تحصیل مٹہ کے دورہ افتادہ پہاڑی علاقے ٹانگ بنڑ میں پیش آیا، جہاں پر سوزوکی پک اَپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بچوں اور چھے خواتین سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تین شدید زخمیوں سمیت تمام مریضوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
previous post
