چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

جہانزیب کالج، سوات کے لئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتا ہے، کامران خان بنگش

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مشیر اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ جہانزیب کالج سوات کے لئے یونیورسٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کتب بینی و علم دوستی کا فروغ، مکتب و استاد کی فلاح حکومت وقت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام کالجوں کو سہولیات مہیا کی جائیں۔ اس ضمن میں کالجوں کو اٹھا رہے ہیں اور خصوصی دوروں کے ذریعے خود کالجوں کا معائنہ کر رہا ہوں۔ سوات میں جہانزیب کالج کے دورے کا مقصد کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینا ہے۔ جہانزیب کالج سوات کے لیے چھوٹی یونیورسٹی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جہانزیب کالج کے حکام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔ جہانزیب کالج کے دورے کے موقع پر ایم این اے سلیم الرحمان اور ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم بھی مشیر اطلاعات کے ہمراہ تھے۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سید ممتاز علی شاہ نے کامران بنگش اور وفد کو کالج میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Related posts

انصاف کی فراہمی میں ہم پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، جسٹس محمد غضنفر علی خان

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

سوات ضلعی کچہری میں شوہر کے ہاتھوں بیوی بے دردی سے قتل

Ba Khabar Swat

Leave a Comment