(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں سہراب خان چوک کے قریب رہزنوں نے جم سٹون کے تاجر سے 15 لاکھ روپے چھین لئے۔ ایس ایچ اُواخترایوب کے مطابق مجروح صفدرعلی سکنہ پنجیگرام نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھرسے پندرہ لاکھ روپے لے کردکان جارہا تھاکہ سہراب خان چوک کے قریب ٹیکسی سٹینڈ کے قریب تین مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر پندرہ لاکھ روپے چھین لیے۔ مزاحمت پرفائرنگ کردی جس سے وہ ہتھیلی پرزخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مینگورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
previous post
