چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

رحیم آباد پولیس کی کارروائی، 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ 6 کلوگرام چرس برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او مجیب عالم خان کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلرز مسماۃ ساجدہ بی بی زوجہ آصف سکنہ چارسدہ حال پشاور، سجاد خان ولد شاہ نواز خان اور اسد خان ولد تاجبر خان سکنہ امانکوٹ کو گرفتا رکرکے ان کے قبضے سے چھے کلوگرام چرس برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related posts

شموزئی، موٹر کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Ba Khabar Swat

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

پی ٹی آئی کو اپنے ہی رہنما لے ڈوبے، سروے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment