(باخبر سوات ڈاٹ کام)ینگ نرسز ایسوسی ایشن سوات کے صدر سراج احمد یوسف زئی نے کہاہے کہ وبائی امراض ہوں یا کوئی اور ہنگامی حالت، نرس ہمیشہ بلاخوف وخطر اپنی ڈیوٹی پوری ایمان داری کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ موجودہ نظام میں نرسوں کو ہمیشہ کی طرح دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ حکومت بجائے اس کے کہ ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر کے ہنگامی بنیادوں پر حل کرے، ہٹ دھرمی کے ساتھ ہمیں دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی اور ہمارے مطالبات پر غورنہ کیا گیا، تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبورہوں گے۔
previous post
