(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مارچ کے مہینے میں برف باری اوربارش سے جاتی سردی لوٹ آئی۔ اتوار کو بھی ملم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ اور بالائی علاقوں میں شدید سردی رہی۔ کالام اور ملم جبہ میں موجود کثیر تعداد میں سیاح برف باری سے محظوظ ہوتے رہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج پیر سے مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
