چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

دیولئی، معمولی تکرار پر ملزم کی فائرنگ، خاندان کے 4 افراد قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی کے نواحی علاقہ شگئی میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنا گھر اُجاڑ دیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ شادی شدہ جوان نے معمولی تکرار پر اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی والدہ بخت سردارہ، دو بھائی برکت علی، اختر علی اور بھابھی رویندہ جاں بحق اور بھابھی خالدہ اور کم سن بھتیجی مروا شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔ تھانہ شاہ ڈھیری کے اے ایس آئی امجد غفور نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس نے ایک گھنٹا کے اندر ملزم کو تلاش کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایک ہی گھر کے چار افراد کے ایک ساتھ جنازے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

Related posts

سوات، چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا

Ba Khabar Swat

عالم گنج کا رہائشی معلم نامعلوم افراد کے ہاتھوں سخرہ کالا کوٹ میں قتل

Ba Khabar Swat

ڈی پی او آفس، انتخابی ا میدواروں کا اجلاس 22 جون کو طلب

Ba Khabar Swat

Leave a Comment