(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈویژنل پروموشن کمیٹی نے 309 پولیس افسران کوان کے عہدوں پرترقی دینے کی منظوری دے دی۔ مستقل ہونے والوں میں عارضی طور پرترقی پانے والے 180 سب انسپکٹر، 127 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 102پروبیشنراسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔اس سلسلے میں ڈویژنل پروموشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور آفریدی منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے سوات،بونیر،دیر اپر،دیر لوئر،چترال اپر،چترال لوئر،شانگلہ اور باجوڑکے مجموعی طور پر 309 پولیس افسران کو طلب کرکے ان کے ریکارڈ اور دستاویزات کو چیک کیا۔ میرٹ کی بنیاد پر ڈویژن بھر کے 180 سب انسپکٹر،127 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 102پروبیشنراسسٹنٹ سب انسپکٹران کو مستقل بنیادوں پرترقی دے دی گئی۔
