چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

اخباری مالکان کا قبضہ ختم، سوات پریس کلب سیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے صحافیوں نے حکومت کی جانب سے سوات پریس کلب سیل کرنے پر حکومت کا شکریہ اداکیا اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔ سینئر اور فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے ہماری درخواست پر یہ اقدام کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ ہے۔ پریس کلب کو ڈھال بنا کر ذاتی مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے اس اقدام کے حق میں آج اتوار کو یومِ تشکر منایا جائیگا اور صحافی مکان باغ چوک میں جمع ہو کرمٹھائیاں تقسیم کریں گے۔ بیان میں بعض ممبرانِ اسمبلی کی جانب سے بے جا مداخلت اور فریق بننے کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیا کہ ان لوگوں نے فریق بننے کی کوشش کی، تو ان کے گھروں کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

Related posts

ریجنل بلڈ سنٹر سوات کے 45 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، ملازمین ڈٹ گئے

Ba Khabar Swat

پولیسٹر کارخانے میںآگ لگ گئی، لاکھوں کا مال جل کرخاکستر

Ba Khabar Swat

ریسکیو 1122 نے سرکاری و نجی اداروں میں ہزاروں افراد کو تربیت فراہم کی، ڈاکٹر خطیر

Ba Khabar Swat

Leave a Comment