چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے حکم پر ملم جبہ کے لیے انٹری فیس ختم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ نے وادیِ ملم جبہ میں انٹری فیس 300 روپے کو ختم کرکے حکم امتناعی جاری کردیا۔ ڈویژن بنچ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملم جبہ میں سمسن گروپ کو انٹری فیس 300 روپے کی وصولی سے اگلی تاریخ پیشی تک منع کردیا ہے۔یاد رہے کہ وادیِ ملم جبہ میں سیاحوں اور مقامی افراد سے انٹری فیس کے سلسلے میں 300 روپے کی وصول ہوتی تھی جس پر عدالت میں رٹ پٹیشن دائرکیا گیا تھا، جس پر عدالت عالیہ نے اگلی تاریخ تک انٹری فیس وصولی پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔ اگلی تاریخ تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

Related posts

سوات، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف دفعہ 144 نافذ

Ba Khabar Swat

مینگورہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Ba Khabar Swat

مؤثرقانون سازی کے ذریعے ایک نظام کی بنیاد رکھ دی ہے، فضل حکیم

Ba Khabar Swat

Leave a Comment