چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کے باعث ایک اور خاندان حادثے کا شکار

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کے باعث ایک اور خاندان حادثے کا شکار ہوگیا۔ نقلِ مکانی سے واپس جانے والے خاندان سے بھراٹرک چم گھڑئی کے مقام پر الٹ گیا۔ بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقے چم گھڑئی میں کالام روڈ پر پنجاب سے واپس اوشو کالام جانے والے خاندان سے بھرا ٹرک پل کی خستہ حالی کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار ایک ہی خاندان کے پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 51 سالہ محمد رسول خان ولدچندول خان، 28 سالہ حضرت جان ولد محمد رسول، 25 سالہ ابراہیم ولد وزیر، 22 سالہ اکبرولدامیرزادہ، 10 سالہ اسماعیل ولدوزیر، 31 سالہ مزمل ولد امیرزادہ، 42 سالہ وزیرولد دوستم خان، 9 سالہ ذاکراللہ ولد وزیر، 3 سالہ زکریاولدوزیر، 34 سالہ مسماۃ سعدیہ زوجہ وزیر، 6 سالہ بچی سکینہ دختر وزیر، 56 سالہ مسماۃ گل زرا زوجہ امیرزادہ، 51 سالہ امینہ زوجہ امیر زادہ، 14 سالہ سمیعت دختر امیرزادہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے جوانوں اور مقامی افراد نے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ گاڑی میں موجودمتعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بحرین کالام روڈ پر پلوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے کئی خاندان حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم کادورہئ سوات، سیدو شریف میں بیشتر سرکاری و نجی سکول بند رہے

Ba Khabar Swat

سوات،دوسرے خواتین پولیس اسٹیشن نے بھی کام کا آغاز کردیا

Ba Khabar Swat

شریف آباد کے مقام پر کبل چکدرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment