چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، دو ہفتوں میں موٹرسائیکل حادثات میں 7 نوجوان جاں بحق، 68 زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں رمضان المبارک کے دوہفتے کے دوران ون وہیلنگ اور تیزرفتاری کے دوران ٹریفک کے92 حادثات رونما ہوئے۔ 7 نوجوا ن جان سے گئے، 68افراد زخمی ہوگئے۔ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی افطاری سے قبل اور افطاری کے بعد موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ اور کار سوار سکریچنگ کرنے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور تیزرفتاری کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے، جس کے باعث آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں اورنوجوان بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ صرف ریسکیو 1122 کے ریکارڈ کے مطابق ان دو ہفتوں کے دوران 92 ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں ریسکیو جوان 7میتیں اور68زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرچکے ہیں،اسپتالوں میں بھی متعدد افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔ان میں اکثریت موٹرسائیکل سواروں کی ہے اور کمسن اور نوجوان ہی ان حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔سوات میں ارزاں اقساط پر ملنے والی موٹرسائیکلوں کی مارکیٹنگ اور والدین کی بیپروائی سے ہر سال سوات میں درجنوں بچے اور نوجوان موٹرسائیکل حادثات میں لقمہئ اجل بن جاتے ہیں۔

Related posts

آرٹی ایس سی کا مقصد عوام کو بروقت و معیاری خدمت مہیا کرنا ہے، حضرت مسعود میاں

Ba Khabar Swat

بریکوٹ، موٹر کار بے قابوہوکر دکان میں گھس گئی

Ba Khabar Swat

سوات، چہار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment