(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس پھیلنے میں تیزی بدستور جاری ہے۔ سیدو شریف ہسپتال میں ہفتہ کے روزکورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے معلوم جاں بحق افرادکی تعداد281 ہوگئی۔ مزید 20کورونا کے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7543 ہوگئی۔ روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ افراد کی شرح بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی۔ ہسپتال سے مزید 20 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد6760 ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد528 ہے۔ 708 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں اس وقت کورونا سے متاثرہ120 مریض زیرِ علاج ہیں۔
