چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سیدو شریف ہسپتال میں کورونا سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس پھیلنے میں تیزی بدستور جاری ہے۔ سیدو شریف ہسپتال میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد 284 ہوگئی۔ مزید 24 کورونا کے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7563 ہوگئی۔ روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ افراد کی شرح بڑھ کر 11 فیصد ہوگئی۔ ہسپتال سے مزید 22 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 6780 ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 536 ہے۔ 686 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 110 مریض زیرِ علاج ہیں۔

Related posts

ریسکیو 1122 سوات، گھوسٹ آفیسر کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز ہوگیا

Ba Khabar Swat

بحرین، شفیع اللہ نے انسانیت کی مثال قائم کردی

Ba Khabar Swat

سوات، کورونا مریضوں میں مسلسل کمی آنے کا سلسلہ جاری

Ba Khabar Swat

Leave a Comment