چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، بارگین سے گاڑی خریداری کے نام پر لے جاکر چھیننے والا گرفتا ر

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں بارگین سے گاڑی خریداری کے نام پر لے جاکر چھیننے والے کارلیفٹر کو گرفتا رکرلیا گیا۔ایس پی اَپر سوات درویش خان نے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل محمد اعجاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمررحیم خان اور ایس ایچ اُو چارباغ محمدایاز کے ہمراہ میڈیابریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کار لیفٹر واجد خان ولد میاں سید علی سکنہ ڈوپ چالیار نے یکم مئی کو خوازہ خیلہ کے ایک بارگین سے این سی پی موٹرکار ویڈز ماڈل000 2، دو مئی کو خوازہ خیلہ ہی س این سی پی کرولا ماڈل 2001ء اورچھے مئی کو علاقہ تھانہ چارباغ میں این سی پی موٹر کار ویڈز ماڈل 2001 چھین کر لے گیا تھا۔ دونوں گاڑیوں کو مختلف علاقوں میں فروخت کردیا تھا، جس کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سائنسی خطوط پر تفتیش کی اور ملزم کوگرفتا رکرلیا گیا۔ تفتیش کے دوران تین مسروقہ گاڑیاں اور ایک عدد مارچہ (بیاض)میں حاصل کی گئی سوزوکی آلٹو کٹ اور مبلغ 7 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related posts

گوالیرئی،مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

Ba Khabar Swat

سوات، وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

Ba Khabar Swat

مٹہ کالاکوٹ،والد اور والدہ کو قتل کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

Ba Khabar Swat

Leave a Comment