(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرمیاں گل منعم کے جواں سال صاحبزادے میاں گل نصیر موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ گذشتہ رات کانجو ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سے گر گئے تھے۔ وہ دی نیشن کے سابق سب ایڈیٹر میاں گل نعیم (اسٹریلیا) اور ڈاکٹر میاں گل صبورکے بھتیجے، سوائی گیس سوات کے انچارج میرویس خان اور ایمل خان کے بھانجے تھے۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ کانجو میں ہورہی ہے۔
