چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

”ڈبل شاہ“ کی انکوائری کے لئے نیب ٹیم سوات روانہ

(باخبرسوات ڈاٹ کام) نیب خیبر پختون خواہ کی ٹیم سوات کے ”ڈبل شاہ“ کی انکوائری کے لئے سوات آئے گی۔ تحصیل کبل کے ”ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ“ کے ثناء اللہ اور احسان اللہ کے خلاف انکوائری کے سلسلے میں نیب خیبر پختونخوا کی انکوائری ٹیم سوات کے دورہ پر ہے۔ نیب خیبر پختونخوا انکوائری ٹیم 21 مئی تک سوات میں موجود رہے گی۔ نیب خیبر پختونخوا نے متاثرہ افراد کو انکوائری ٹیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ افراد مزید رہنمائی کے لئے فون نمبر 0919217619 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ثناء اللہ/ احسان اللہ، ایس ایس مارکیٹنگ مینگورہ کے خلاف عوام کو دھوکا دہی کے الزامات کے تحت نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری کا آغاز کیاہے۔

Related posts

درشخیلہ میں دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برآدمد

Ba Khabar Swat

سوات، سہ روزہ ”انٹرنیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس“کا آغاز ہوگیا

Ba Khabar Swat

سوات اور گرد نواح کے اضلاع میں دو بار زلزلے کے جھٹکے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment