سوات(بیورورپورٹ) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں مزید 2مریض انتقال کرگئے۔ ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ 2 مریض صحت یاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج کئے گئے۔ اس وقت ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 84 مریض داخل ہیں۔محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں مثبت کیسوں کی شرح 5 فیصد ہے۔
previous post
