(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی کو بہتر بنانے کے لئے گورنر خیبر پختون خوا نے مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو وائس چانسلر تعینات کردیا۔ ڈاکٹر حسن شیر سارک گولڈمیڈلسٹ ہیں۔ وہ ڈین فیکلٹی آف لائف سائنس سوات یونیورسٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر حسن شیر بہترین پروفیسر ہونے کے ساتھ اچھے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں۔ محکمہئ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ نئے وائس چانسلر، سوات یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹی بنائیں گے۔ وہ یونیورسٹی میں عمارتی کام کو بھی جلد مکمل کریں گے۔
