(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی تعداد 8 سے کم ہوکر2فیصد ہوگئی۔ سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد جو ایک ہزار سے زائد تھی، کم ہوکر 183 رہ گئی۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں کورونا بستروں کی تعداد 185 تھی، جو تمام کورونا مریضوں سے بھری ہوتی تھیں،اب صرف 67کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں۔ تیسری لہر میں مجموعی طور پر روزانہ اموات کی تعداد 6 تھی جو گذشتہ تین روز سے 1 تک گرگئی۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق بدھ کوسیدو تدریسی ہسپتال میں کورونا کا مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 313 ہوگئی۔مزید 24افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس وقت سیدو ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ67 مریض زیرِ علاج ہیں۔
previous post
