چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، تین ٹریفک حادثات میں 18 افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تین ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ مٹہ سے شور جانے والی بارات میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔ چارباغ کے علاقہ الہ آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر کار پل سے نیچے گرگئی جس سے موٹر کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ بانڈئی خوازہ خیلہ میں موٹر سائیکل گرنے سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ سمبٹ چم مٹہ میں رکشہ اور موٹر کار میں تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Related posts

سوات، وزیر اعظم پاکستان جمعہ کو جلسہ سے خطاب کریں گے

Ba Khabar Swat

سوات، پُراسرار دھماکے کی شدید آواز، عوام خوف و ہراس میں مبتلا

Ba Khabar Swat

گورنمٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے پرنسپل سبک دوش ہوگئے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment