(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے کہا ہے کہ سوات کے عوام نے لبیک القد س ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیا۔ بیت المقد س کی حفاظت امت مسلمہ کا فرض ہے۔ آئندہ بھی سوات کے عوام دنیا بھر میں امت مسلمہ پر ہر قسم کے مظالم پر یک آواز ہوکر نکلیں گے اور جان و مال کی قربانیاں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے سرابراہان سمیت اقوام متحدہ کوخوابِ غفلت سے جگا کر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھاکر معاشی پابندیوں سمیت اسرائیل کیساتھ ہر سطح کے تعلقات پر پابندی لگانی چاہئے۔
