چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کم سن ڈرائیور، خود ساختہ نمبر پلیٹ اور پریشر ہارن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک پولیس نے کم سن موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی پر خودساختہ نمبرپلیٹ اور پریشرہارن لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔درجنوں کم سن موٹرسائیکل سواروں کوگرفتار کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے انچارج انسپکٹر شکیل احمد کی نگرانی میں ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے تیز رفتاری اور ون وہیلنگ کرنے والے کم سن اورغیر لائسنس یافتہ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کی موٹرسائیکلوں کو بندکردیا ہے۔ پولیس نے گاڑیوں پر خودساختہ نمبر پلیٹ کے خلاف بھی کارروائی کی۔ سیکڑوں گاڑیوں سے نمبر پلیٹ اتاردیے گئے۔ انسپکٹر شکیل احمد نے بتایا کہ انہوں نے کارروائی ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑانے اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر کی ہے، تاکہ مزید نوجوانوں کی جان بچائی جاسکے۔

Related posts

Ba Khabar Swat

مینگورہ بائی پاس والا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا، بیرسٹر محمد علی سیف

Ba Khabar Swat

Murad Saeed Refuses to Accept Orders of Chief Minister

Ba Khabar Swat

Leave a Comment