(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے چھاپا مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے غیر ملکی سمیت چار سمگلروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈی پی اُو دلاور خان بنگش کو اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ اُو مینگورہ اختر ایوب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے مینگورہ میں ایک مکان پر چھاپا مار کر وہاں سے 8 کلوگرام چرس اور چار پستول برآمد کرکے ملزمان تاج اللہ سکنہ افغانستان حال پشاور، معتبر خان سکنہ دیر، ارشد علی سکنہ مینگورہ اور اکبر خان سکنہ سنگوٹہ کو گرفتار کرلیا۔
previous post
