(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے مین 132کے وی گرڈ سٹیشن میں پیسکو اہلکاروں نے کام مکمل کرکے سوات کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کردی۔ گذشتہ روز گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے سے پینل روم اور کیبل جل گئے تھے جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گرڈ سٹیشن بحالی کے کام کی خود نگرانی کی، جس کے نتیجے میں پیسکو اہلکاروں نے دن رات کام کرکے دو روز میں تمام25 فیڈرز کو ٹھیک کرکے بجلی بحال کردی۔
next post
