(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ رحیم آباد میں والد کی پسند سے شادی کرنے کے انکار پر والد نے اپنی 20 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان کے مطابق مقتولہ ایمن کوبچپن میں والدین نے اس کے ماموں زاد زاہد اللہ کے نام کیا تھا۔ چند روز قبل زاہد اللہ سے ایمن کا نکاح کیا گیا جس پر ایمن نے والد نور محمد سکنہ محلہ لالا گان کو بتایا کہ وہ ماموں زاد سے شادی نہیں کرنا چاہتی اور کسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہے۔نتیجتاً والد نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کر دیا۔ ایس ایچ اُو کے مطابق ایمن کے قتل کے بعد والد نے کہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کی بیٹے جاں بحق ہوئی ہے، تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد ایس ایچ اُو نے اپنی مدعیت میں ایمن کے قتل کی ایف آئی آر درج کرکے مقتولہ کے والد نور محمد کو گرفتار کرلیا۔
next post
