(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں لڑکی کو بھگانے کر لے جانے والے نوجوان کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے رحیم آباد میں ملزم اقبال سکنہ یخ کوہے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دلیر خان ولد رحمت سکنہ پشاور حال یخ کوہے کو قتل کردیا۔مقتول کے بھائی بادل پر ملزم کی بیٹی مسماۃ (ک) کو ورغلا کر اور گھر سے بھگا کر لے جانے کا الزام ہے۔رحیم آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
