چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

بونیر، پولیس مقابلہ میں سوات کے تین دہشت گرد ہلاک

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع بونیر کے علاقہ کنگر گلی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں سوات سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ کاؤنٹر ٹیرر ازم کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ جوڑ کے علاقہ کنگر گلی کی پہاڑی میں دہشت گردوں کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے دونوں اداروں کے اہلکار جب پہاڑی میں پہنچے، تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ سے تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن کی تصدیق اسامہ خان ولد گل محمد، ادریس ولد محمد اور نجیب اللہ ولد عزت خان سکنہ ڈڈھرہ کبل سوات کے ناموں سے ہوئی۔ ان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد 19 لانسر آرمی پر خود کش حملے، ن لیگ کے رہنما فیروز شاہ ایڈووکیٹ اور ایک پولیس اہلکار اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Related posts

2 jagha khudkashe ki koshhesh, 1 khatoon jhaa bahaq dosre ke hlat ghair

Ba Khabar Swat

تیماردار کے ساتھ بدتمیزی پر سیدو ہسپتال کا نائب قاصد معطل

Ba Khabar Swat

وزیر اعلیٰ محمود خان اتوار کو سوات کا دورہ کریں گے

Ba Khabar Swat

Leave a Comment