چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، کئی مہینوں سے 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرز ناپید

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں گذشتہ کئی مہینوں سے 100 روپے مالیت کے اسٹامپ پیپرز ناپید ہیں جس کی وجہ سے طلبہ سمیت عام لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹامپ ونڈر تحصیل خوازہ خیلہ کے صدر رضوان فاروقی نے تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے صدر سے ملاقات کی۔ انہیں 100 روپے کے اسٹامپ پیپرز کی مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے اور عوامی تشویش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر نثار خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سٹامپ پیپر قلت بارے میزان کمیٹی میں بات کی ہے۔ بہت جلد سوات بھر میں 100 روپے ا سٹامپ پیپروں کی قلت دور ہوجائے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ضلع بھر میں اسٹامپ پیپر نایاب ہیں اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

مینگورہ، مبینہ چوروں کی آمد، شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا

Ba Khabar Swat

مینگورہ میں دوسرے بڑے گرڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی، سلیم الرحمان

Ba Khabar Swat

سوات، قصائیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنالیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment