چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، مختلف واقعات اورحادثات کے دوران 17 افراد زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں مختلف واقعات اورحادثات کے دوران 17 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے چینوبا با کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بریکوٹ میں ڈاٹسن اور ڈائنا کے درمیان تصادم ک نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقے جاؤنڈ کے مقام پر ایک شخص ٹریکٹر سے گرکر زخمی ہوگیا۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے بانڈئی میں موٹر سائیکل حادثہ کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقے شورمیں سوزوکی پک اپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیواہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔

Related posts

فضل حکیم کا بارش سے ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم

Ba Khabar Swat

سوات، خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

Ba Khabar Swat

پولیو ٹیم پر نہیں، پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن

Ba Khabar Swat

Leave a Comment