(باخبر سوات ڈاٹ کام)آج پیر سے سوات میں سہ روزہ طوفانی بارشوں کا آغاز ہوگا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ”پی ڈی ایم اے“ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ بارش سے طغیانی اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ اس لئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
