چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سوات، سیاحوں کو لوٹنے والے غیر ملکی ڈکیت گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سیاحوں کو لوٹنے والے دونوں غیر ملکی ڈکیتوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایس پی اَپر سوات درویش خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11 جون 2021ء کو پشمال، مدین اور چارباغ میں راہزنی کی وارداتیں ہوئیں جس میں سیاحوں کو لوٹا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈی آئی جی عبدالغفور اور ڈی پی اُو سوات دلاور خان بنگش نے پولیس افسروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر طریقوں سے تفتیش کی۔ اسلم ولد محمد ابراہیم اور جاوید ولد خوگیانڑے ساکنانِ افغانستان حال شاہ گرام مدین کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ رقم برآمد کی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان دیگر وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں۔

Related posts

چارباغ، شادی شدہ خاتون کی خود کشی کی کوشش 

Ba Khabar Swat

سوات، انصاف سستا بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Ba Khabar Swat

سینئر پولیس آفیسر عالم زیب خان ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل تعینات

Ba Khabar Swat

Leave a Comment