(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل بحرین کے علاقے چم گھڑئی میں 700 روپے فی لیٹر پٹرول فروخت کرنے والا پمپ اہلکارگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پٹرول پمپ کا ملازم فی لیٹر پٹرول سات سو روپے میں فروخت کررہا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے نوٹس لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان کی ہدایت پر بحرین پولیس نے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
