سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
