چیف ایڈیٹر : فیاض ظفر
ایڈیٹر : امجد صحاب
ریزیڈنٹ ایڈیٹر: عطااللہ خان بابا
Swat

سلیکٹڈ حکومت ہرمحاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے،مولانا عطاء الرحمان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیرمولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہرمحاذ پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت سے کسی خیرکی توقع عبث ہے۔ آئندہ بلدیاتی اورعام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ پی ڈی ایم کی جاری تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔ حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی بیروزگاری اورکمرتوڑمہنگائی تحریک انصاف کی تبدیلی کی شروعات ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے ضلعی دفتر مینگورہ امانکوٹ میں جمعیت علمائے اسلام سوات کے مجلس عاملہ اورتحصیلوں کے امرا ونظما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے یوآئی صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش جے یوآئی کے ضلعی امیرقاری فتحت اللہ نے بھی خطاب کیا۔

Related posts

Mingora,Swat

Ba Khabar Swat

مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

Ba Khabar Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے حکم سے ملم جبہ کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

Ba Khabar Swat

Leave a Comment