(باخبر سوات ڈاٹ کام)شعبہ اکنامکس اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیذ یونیورسٹی آف سوات کی زیر انتظام چارباغ مین کیمپس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔”ٹائم سیریز انالیسز“کے زیر عنوان اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم شاھد ملک اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف پشاور، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور،پلاننگ کمیشن خیبر پختونخواہ، جہانزیب کالج سوات، گرلز ڈگری کالج مینگورہ سوات کی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات شریک ہوئیں۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود اور رجسٹرار محبوب الرحمان شریک ہوئے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اکنامکس کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی ہم نصابی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لئے کوشاں ہے۔شراس موقعہ پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
previous post
next post
